ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں ’ویکینڈ کرفیو‘ نافذ، پیر کی صبح 5 بجے تک کے لیے سبھی بازار، مال اور دکانیں بند

دہلی میں ’ویکینڈ کرفیو‘ نافذ، پیر کی صبح 5 بجے تک کے لیے سبھی بازار، مال اور دکانیں بند

Sat, 08 Jan 2022 10:59:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھ رہے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آج رات 10 بجے سے ’ویکینڈ کرفیو‘ (ہفتہ واری کرفیو) شروع ہو گیا ہے۔ یہ کرفیو پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران لوگ صرف ایمرجنسی والے حالات میں ہی باہر نکل سکتے ہیں۔ مثلاً دکانیں، مال اور بازار بند رہیں گے اور صرف ضروری سامان بیچنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ آئیے دیکھیں کہ کیا بند رہے گا اور کیا معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔

بیشتر کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طبی کارکنان، ضروری اور ایمرجنسی خدمات میں شامل سرکاری افسر، مثلاً کام کرنے والے محکمہ صحت، پولیس، فائر بریگیڈ محکمہ، عوامی ٹرانسپورٹ وغیرہ، جج اور سبھی عدالتی افسر/ دہلی میں سبھی عدالتوں کے افسر/ملازمین کے ساتھ ساتھ وکیل/قانونی مشیر کو شناختی کارڈ/سروس آئی ڈی پیش کرنے پر معاملے کی سماعت سے جڑے عدالتی اور انتظامی لوگوں کو چھوٹ دی جائے گی۔

علاوہ ازیں حاملہ خواتین اور طبی خدمات کی ضرورت والے سنگین مریضوں کو ڈاکٹر کا پرچہ دکھانے پر ایک تیماردار کے ساتھ باہر نکل کر اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جانے کی اجازت ہوگی۔ ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، ایل ایس بی ٹی سے آنے والے یا جانے والے لوگوں کو قابل قبول ٹکٹ پیش کرنے پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

ان کے علاوہ شناختی کارڈ پیش کرنے پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا، شناختی کارڈ پیش کرنے پر امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا، سویگی اور زومیٹو جیسی فوڈ ڈیلیوری خدمات، ویڈنگ کارڈ کی سافٹ یا ہارڈ کاپی پیش کرنے پر شادیوں میں حصہ لینے والے لوگوں کو چھوٹ ملے گی۔


Share: